کچن گارڈننگ کا مشغلہ انسانی صحت کیلئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے، ماہرین

بدھ 19 ستمبر 2018 11:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کیلئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانا رکھنے میں بھی اہم کردار کاموجب ہوتاہے کیونکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اوردیگرغلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذا عوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اور اپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کیلئے کچن گارڈننگ کو فروغ دیں ‘گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کیلئے گملوں‘ کھلے ڈبوں‘ پلاسٹک یا لکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اُگائی جاسکتی ہیں‘گھریلو پیمانے پر چھوٹے پلاٹوں میں ایسی سبزیاں کاشت کی جائیں جو کافی دیر تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پالک ‘دھنیا‘ میتھی‘ گوبھی‘ ٹماٹر‘شلجم‘گاجر‘مولی جیسی سبزیاں تین سے پانچ مرلہ کے پلاٹ میں باآسانی کاشت کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سبزیوں کیلئے اگر نہری پانی دستیاب نہ ہو تو پینے کا گھریلو پانی بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سبزیاں کاشت کرنے کے بعد انہیں پانی دیتے وقت اس بات کاخیال رکھا جائے کہ پانی کھیلیوں سے اوپرنہ جائے ورنہ اس سے زمین سخت اور اُگائو متاثرہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں