قصور، کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 25 مئی 2019 15:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) محکمہ زرعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ جن افرادنے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کی بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اورسبزیوں کو جمنے میں کسی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیات جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بناکر کاشت کی جائیں تاکہ ننھے منھے پودوں کو پرندوں ‘کیڑے ‘مکوڑوں اوربیماریوں سے محفوظ رکھاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک ‘پانی اور روشنی میں حصہ داربننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلائومیں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں لہذا بذریعہ گوڈی ان کابروقت تدارک بھی اشدضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں