باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑکر تیلے پرقابوپاسکتے ہیں، محکمہ زراعت

جمعرات 20 جون 2019 16:23

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑکر تیلے پرقابوپاسکتے ہیں نیزباغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کرکے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابوپانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیولوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر موثر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہوجائینگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں