آم کے باغبانوں کو گدھیڑی کے فوری تدارک کی ہدایت

پیر 20 جنوری 2020 13:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو گدھیڑی کے فوری تدارک کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ چونکہ موسم سرما کی شدت کے باعث آم کی گدھیڑی کے انڈوں میں سے بچے نکلنا کاعمل شروع ہوگیاہے لہذا بچے کھچے انڈوں اور نئے نکلنے والے بچوں کی تلفی کیلئے آم کے پودوں کے گردہلکی گوڈی کی جائے تاکہ سورج کی تپش اور پرندوں کے چگنے سے ان کی تلفی ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایا کہ باغبانوں کو چاہئیے کہ وہ تنے کے گرد زمین کو کھودکر اس میں سفارش کردہ زہرملادیں تاکہ انڈوں سے بچے نکلتے ہی زہر کے اثرسے فوری تلف ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرپودوں کے تنوں پر چکنے رکاوٹی بندلگا دیئے جائیں تب بھی گدھیڑی کے بچے پودے پرنہ چڑھ پائیں گے اور بندسے چپک کر تلف ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باغبان مٹی اور توڑی ملاکر درختوں کے تنوں پر لیپ کر سکتے ہیں تاہم لیپ کے بعد25.2سینٹی میٹر چوڑی پولی تھین شیٹ کابندلگانا بھی ضروری ہے نیزبند کے نچلے حصے پر موٹی رسی باندھ دینی چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ گدھیڑی کا حملہ بہت شدید ہوتاہے جس سے آم کی پیداواری میں کمی بھی متوقع ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں