قصور، سٹرابری کی کاشت اگلے ماہ فروری کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 12:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے سٹرابری کی کاشت اگلے ماہ فروری کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان اور کاشتکار سٹرابری کی کاشت فروری کے آغازسے شروع کرکے موسم بہار کے دوران مکمل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سٹرابری کی منظورشدہ اقسام میں کلونڈ ائیک‘مشنری‘ ہاورڈ‘بلیک موروغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اچھی اقسام کی کاشت بہترپیداوار کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹرابری کی مختلف اقسام کیلئے مختلف آب و ہوا درکار ہوتی ہے ایسی اقسام جن کے پھول آپس میں زرپاشی کا عمل بخوبی سرانجام دے سکیں انہیں ایک بلاک میں لگایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی اقسام جن کی زرپاشی کسی دوسری قسم سے ہوتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ کھیت میں مختلف اقسام لائنوں میں لگائی جائیں تاکہ ان کی زرپاشی آسانی سے ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں