قصور،کاشتکاروں کو چنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے انسداد کے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 12:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے انسداد کے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چنے اور مسور کی فصل میں جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے غیرکیمیائی اور کیمیائی دونوں قسم کے طریقے اپنائے جاسکتے ہیں تاہم غیر کیمیائی طریقوں میں گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا موثر انسداد بھی کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ پہلی گوڈی کاشت کے 30سے 40دن بعد جبکہ دوسری گوڈی بوائی کے 70سے 80دن بعدکی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گوڈی سے نہ صرف جڑی بوٹیاں تلف ہوجاتی ہیں بلکہ زمین میں وتر دیرتک محفوظ ہوجاتاہے اور زمین نرم اور بھربھری ہونے کی وجہ سے پودوں کی نشوونما اچھی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خشک گوڈی کے ذریعے چنے اورمسور کی بیشتر جڑی بوٹیوں کو موثرطریقے سے تلف کیاجاسکتاہے‘جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے کیمیائی طریقہ انسداد بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن کیمیائی زہروں کا استعمال محکمہ زراعت کے مقامی توسیع عملہ یا ماہرین زراعت کے مشورہ سے کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں