پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کہاکہ پیازکی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقلی سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعدازاں 2مرتبہ کلٹیویٹرچلاکر زمین کو کھلا چھوڑ دیاجائے اور اس میں 20کلوگرام یوریاکھاد ڈال کر زمین کو پانی لگادیاجائے جبکہ وتر آنے پر زمین میں ہل چلاکر اسے سہاگہ سے نرم و ہموار کرلیاجائے تاکہ پیازکی اچھی فصل حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ کاشتکار پیازکی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے وقت 1 سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈال کر 75 سے 80سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھیلیاں بنالیں اور پودے کھیلیوں کے دونوں اطراف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگانے کے بعد آبپاشی کا سلسلہ شروع کردیں۔انہوں نے بتایا کہ فصل کو سات سے آٹھ دن کے وقفہ سے مسلسل تین مرتبہ پانی لگاناچاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں