ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتے مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے، ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 22 مئی 2022 14:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتے مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی فصل کا حصول ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ ٹینڈے کی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتے تک مکمل کی جاسکتی ہے‘زرخیز ریتلی اورپانی کے اچھے نکاس والی زمین میں ٹینڈے کی اگیتی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکارٹینڈے کی کاشت سے قبل کھیت میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر ہل چلاتے ہوئے اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیں اور کھیت کو پانی لگادیں جب وترآجائے تو دوبارہ ہل اور سہاگہ چلاتے ہوئے ٹینڈے کی کاشت کا آغازکردیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینڈے کی کاشت 3میٹرکے فاصلے پر نشان لگاتے ہوئے دونوں اطراف 30سینٹی میٹر دو رتین بوری سپرفاسفیٹ‘ایک بوری امونیم سلفیٹ ڈالتے ہوئے پٹڑیاں بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں