کپاس کے کاشتکار فصل پر سفیدمکھی کا انسداد کرکے کاٹن لیف کرل وائرس پرقابوپاسکتے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصور

پیر 15 اگست 2022 11:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) کپاس کے کاشتکار فصل پر سفیدمکھی کا انسداد کرکے کاٹن لیف کرل وائرس پرقابوپاسکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ میزبان پودے اورجڑی بوٹیاں سفیدمکھی کی افزائش کا باعث بنتی ہیں جوکپاس پروائرس کے پھیلاؤمیں مددگارہے جبکہ وائرس کی متبادل میزبان خوراکی جڑی بوٹیوں میں مکو، لیہہ،لیہلی،کرنڈ،لینٹانا، ہزاردانی،رتن جوت، پٹھ کنڈا،اَک اور اِٹ سٹ وغیرہ شامل ہیں لہذاان جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کپاس کی سفیدمکھی کے متبادل میزبان خوراکی پودوں مثلاً بھنڈی،آلو، تمباکو‘بینگن، حلوہ کدو،کھیرا، تر، کریلا،ٹماٹر، تربوز،ٹینڈا، خربوزہ،سورج مکھی اور مرچ پرسفیدمکھی کے کنٹرول پرخصوصی توجہ دیں تاکہ سفیدمکھی ان پر پرورش پاکر کپاس کے کھیتوں پرحملہ کرنے اور وائرس پھیلانے کا سبب نہ بن سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں