جامن کے پودوں کی مناسب افزائش کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں ،ترجمان محکمہ زراعت

منگل 16 اگست 2022 11:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے جامن کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جامن کے پودوں کی مناسب افزائش کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں کیونکہ کھادوں کے موزوں اور متناسب استعمال سے جامن کے پودے کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی گلی سڑی کھاد 20سے30کلوگرام فی پوداجبکہ بڑے پودوں کو50سے55کلوگرام فی پودا ڈالنی چاہئیے‘جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پاؤ یوریا‘ ایک پاؤڈی اے پی،آدھاکلوگرام ایس اوپی کھاد فی پودا بھی ڈالنی چاہئیے جبکہ بڑے پودوں میں پھل آنے سے قبل کھاد کی شرح 3پاؤیوریا‘3پاؤ ڈی اے پی اور3پاؤ ایس او پی فی پوداہوتی ہے‘اوائل عمری میں جامن کے پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں