با غبانوں کو کھجورکے پودوںمیںدسمبرکے پہلے ہفتے تک کھاد ڈالنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 30 نومبر 2017 11:24

قصور۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء)ماہرین زراعت نے دسمبرمیں کھجورکے پودوں کی شاخ تراشی ‘پرانے پتوں کو توڑنے‘پھل لگنے والی شاخوں کو کاٹنے اور نئے پتوں سے کانٹے ختم کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان وکاشتکاردسمبرکے پہلے ہفتے تک کھاد ڈالنے کا عمل بھی مکمل کرلیں جبکہ انہوں نے ماہ دسمبر کے دوران کھجور کے پودوں کو فاسفورس کھادکی بوری اورنائٹروجن کی آدھی مقدار ڈالنے کابھی مشورہ دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو 4سی5کلوگرام ایس ایس پی یا2کلوگرام ٹی ایس پی اور ایک کلوگرام یوریاکھاد فی پودا استعمال کروانی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں آدھی کیمیائی کھاددسمبرکے پہلے ہفتہ تک گوبروالی کھاد کیساتھ اوربقیہ کھاد جنوری کے آخری ہفتہ میں ڈالی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھاد تنے سے ایک فٹ دور درخت کی شاخوں کے پھیلائوکے برابر زمین میں ڈال کر اچھی طرح گوڈی کرنے سے اس کے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار گوڈی کے بعد پانی لگادیں۔ انہوں نے 31دسمبر سے قبل درختوں کی شاخ تراشی‘پرانے پتوں کو توڑنے ‘ جن شاخوں پر پھل لگ چکاہو انہیں کاٹنے اور نئے پتوں سے کانٹے ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں