غیرموزوں نوزل کا استعمال معاشی نقصان،فصل تباہ کرنے کے مترادف ہے‘محکمہ زراعت

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:12

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ غیرموزوں نوزل کا استعمال معاشی نقصان کے علاوہ فصل کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ جدید تحقیق کیمطابق ناقص سپرے ‘مشیری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہو جاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یا دوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ جاتی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہکپاس کی پیداواری لاگت کا 50فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات اورصحیح طریقوں سے کی جائے‘ زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈسپریئرزاورٹریکٹر بوم سپریئرکا نہ صرف اچھا اورصحیح ہونا ضروری ہے بلکہ سپرے کرنے سے قبل انکی کیلی بریشن(پیمانہ بندی)بھی ضروری ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چل سکے کہ ہم کون سی نوزل استعمال کرتے ہوئے کس رفتار سے چل کر کھیت میں مطلوبہ مقدارمیں زہرپاشی کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشاہدہ میں آیاہے کہ اکثر سپریئر کی نوزل کا اخراج مقررہ مقدار سے کہیں زیادہ ہوتاہے ‘معیار کے مطابق ایک سوراک والی ہالوکون نوزل کا اخراج 500 سے 1000ملی لیٹر فی منٹ ہونا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں