ٹماٹرکی ٹنل میں کاشت کیلئے مختلف اقسام سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، زرعی ماہرین

جمعرات 28 دسمبر 2017 12:48

قصور۔28 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹرکی شاندارفصل حاصل کرنے کیلئے ٹنل میں سالارایف ون‘ ساحل ایف ون ‘نقیب کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان اقسام کی کاشت سے ٹماٹرکی بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ٹماٹرکی ٹنل میں کاشت کیلئے دوطرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے جن میں ایک لمبے قدوالی دوسری چھوٹے ودرمیانے قدوالی قسم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حالیہ تجربات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ٹنل میں کاشت کیلئے ٹماٹرکی دوغلی یعنی ہائبرڈاقسام زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکی سالار ایف ون قسم عمومی کاشت کیلئے منظورکی گئی ہے جو72 ٹن فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے۔ اسی طرح ساحل ایف ون نامی لمبے قدوالی امپورٹڈ قسم میں ٹماٹر کا سائزقدرے بڑا اورشکل لمبوتری دل نماہوتی ہے اوریہ قسم بھی اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نقیب نامی قسم چھوٹے قدکی عمومی کاشت کیلئے منظو رشدہ ہے جو21سی25ٹن فی ایکڑ پیداواردیتی ہے۔ٹماٹرکی ٹنل میں کاشت کیلئے دو طرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں