پھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل ہونے پر سورج مکھی کی برداشت کر لیں، زرعی ماہرین

جمعہ 12 جنوری 2018 12:06

قصور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کے کاشتکارپھول کی پشت کا رنگ سنہری مائل اور زردپتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کاآغازکردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثرہونے سے بچایاجاسکے، ماہرین زراعت نے کہا کہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیارہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ درانتی سے فصل کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں، انہوں نے مزیدکہا کہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیا جائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے،انہوں نے کہا کہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کا موقع فراہم کرناچاہئے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوارحاصل ہوسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں