مٹرکی فصل کو موسمی اثرات سے بچاکر بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ، ماہرین

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مٹرکی فصل کو موسمی اثرات سے بچاکر بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذاکاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کے لئے فصل کو موسمی اثرات سے بچائیں اور کورے دھند سے متاثرہ فصل میں 3سی4کلوگرام یوریا 100لیٹرپا نی میں ملاکر سپرے کریں تاکہ اسے منفی اثرات سے بچانے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سردموسم میں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیں اورخالص بیج کے حصول کے لئے پھول آنے اور پھلیاں بننے پر چھدرائی کریں نیز جو پودے مطلوبہ قسم کے مطابق نہ ہوں انہیں نکال دیں۔ انہوں نے کہا کہ فصل میں پھول پرآدھی بوری یوریا فی ایکڑ کے حساب سے ڈالیں ۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ درجہ حرارت کم ہونے پر مٹرکی اگیتی فصل پر اکھیڑاکی بیماری حملہ آورہوتی ہے جس سے پوداجڑ سے سوکھ جاتا ہے لہذاماہرین زراعت کی مشاور ت سے اس بیماری سے بچائو کے لئے نئی کیمسٹری کی ادویات کا سپرے ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ا س ضمن میں محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ)کے مقامی عملہ سے بھی مشورہ کیاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں