زرعی یو یورسٹی فیصل آباداور محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام ’’گندم اگائومہم ‘‘کے حوالے سے کسان کنونشن کا انعقاد

پنجاب حکومت کی گندم اگاؤ مہم ملکی تاریخ میں ریکارڈ پیداوارکے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی‘پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف

جمعہ 19 نومبر 2021 16:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) ملک میں غذائی استحکام اور گندم کی خود کفالت کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) حکومت پنجاب اور زرعی یو یورسٹی فیصل آباد کے توسیعی کارکن،آفیسر اورنوجوانوں کا ہراول دستہ قصور اور گردونواح میں کسانوں کیساتھ گندم کی کاشت کے لیے کھیت کھیت کھلیان کھلیا ن مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میں زرعی یو یورسٹی فیصل آبادکے شعبہ تعلقات عامہ کے پرنسپل آفیسر پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف اور ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ڈویژن،ڈاکٹر شیر محمد شیراوت کی قیادت میں کسان کنونشن گنڈا سنگھ کے مقام پرمنعقد کیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ 1960ء میں جس طرح کسانوں کے ساتھ زرعی اداروں نے ملکر زرعی انقلاب برپا کیا تھا اسی طرح موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانیوالی گندم اگاؤ مہم ملکی تاریخ میں ریکارڈ پیداوارکے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں 3 من فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے پہلی بار محکمہ زراعت (توسیع) اور زرعی یونیورسٹی مل کر(گند م اُگاؤ مہم)چلا رہے ہیں۔

جس کا مقصد محنتی کسان کے ساتھ مربوط رابطہ اور اُسے جدید پیداواری رحجا نات کے مطابق بوائی کے مراحل میں مدد فراہم کر نا ہے۔تاکہ گندم کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کو غذائی خود کفالت کی منزل سے ہمکنار کروایا جا سکے۔اُنھوں نے کہا وزیرزراعت پنجاب سید حُسین جہانیاں گردیزی، سیکرٹری زراعت اسدر حمن گیلا نی، ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر اور یونیورسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمدخاں اس 9 روزہ مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے جنگی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنانے میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جائیگا۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع لاہور ڈویژن،ڈاکٹر شیر محمد شیراوت نے کہا کہ اس 9 روزہ مہم کے لئے یو نیورسٹی کے 22,000 طلبا و طالبات مرکز لیول پر زرعی توسیعی عملہ کے ساتھ ملکر د ن بھر کسانوں کو جدید طریقہ کاشت، متناسب کھادوں کا استعمال، جڑی بوٹیوں کے تلف کرنے اور دیگر معلومات سے روشناس کروا رہے ہیں۔ جو کہ زرعی انقلاب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سلسلہ میں روڈ شوز کے ساتھ ساتھ گندم کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تیار کردہ تشہیری مواد گھر گھر تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوا وں کو گروہوں کی صورت میں صوبہ پنجاب کے طول و ارض میں پھیلا دیا گیا ہے،جہاں زمین کی تیاری، تصدیق شدہ بیجوں کوزہر کاری کے ساتھ ساتھ بوائی کے لئے زرعی مشینری کے موئثر استعمال کے حوالے شعور کی بیداری کے لئے کام مکمل کریں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں