علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023کے داخلے جاری ہیں ، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر

جمعرات 19 جنوری 2023 22:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر قصور چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023کے داخلے میٹرک ، میٹرک درس نظامی (ثانویہ عامہ ) میٹرک اوپن کورسز ،انٹر میڈیٹ ،آئی کام ، ایف اے درس نظامی (ثانویہ خاصہ ) ایف اے اوپن کورسز ‘ایم فل اور ایم ایس پروگرامز میں ایم فل عربی ، ایم فل قرآن اینڈ تفسیر ، ایم فل اکنامکس ،ایم فل ہیسٹری ، ایم فل ماس کمیونیکیشن اور پی ایچ ڈی پروگرامز میںعربی ، قرآن اینڈ تفسیر ، لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ، پاکستان سٹڈیز ، میتھ، فزکس پروگرامز وغیرہ کے داخلے جاری ہیں ۔

جن کی آخری تاریخ 15فروری 2023ہے ۔ مذکورہ پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ online.aiou.edu.pkپر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے ۔ تعلیم ہر انسان کی پہنچ میں اور اسکی دہلیز پر کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مشن سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر مقررہ تاریخوں کے اندر فوری طور پر متعلقہ پروگرام میں داخلے کیلئے اپلائی کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں