گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج میں ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری

پیر 29 مئی 2023 19:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور میں ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے اگلے بیچ کے داخلے جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ای-روزگار ٹریننگ پروگرام یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جو نوجوانوں کو ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کی مفت تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ نوجوان اپنے گھر بیٹھے آن لائن اور باعزت طریقے سے پیسے کما سکیں۔

(جاری ہے)

سولہ سالہ تعلیم یافتہ نوجوان ای-روزگار ٹریننگ پروگرام کے ذریعے پیش کردہ سات مختلف کورسز میں سے کسی ایک میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ہر کورس میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ امیدوار سیکھے ہوئے ہنر کو استعمال کرکے آن لائن کما سکیں۔اب تک باون ہزار سے زائد نوجوان اس پروگرام سے تربیت حاصل کر کے فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ اچھی رقم کما رہے ہیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار داخلہ کے لیے اپنی آن لائن درخواست ویب سائٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر جمع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں