ای روزگار ٹریننگ پروگرام ‘گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

جمعہ 23 فروری 2024 18:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج قصور میں درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم سولہ سالہ تعلیمی قابلیت رکھی گئی ہے۔ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔ اب تک 58 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے۔ خواہشمند افراد آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں