جب تک مجرمان پکڑے نہیں جاتے ہم بچی کی تدفین نہیں کریں گے، والد زینب

اس ملک میں عام انسان محفوظ نہیں، سیکورٹی جاتی امرا کی ہے ہم صرف کیڑے مکوڑے ہیں، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلوائیں،عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے پر گفتگو

بدھ 10 جنوری 2018 22:42

جب تک مجرمان پکڑے نہیں جاتے ہم بچی کی تدفین نہیں کریں گے، والد زینب
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے والد نے کہا ہے کہ جب تک مجرمان پکڑے نہیں جاتے ہم بچی کی تدفین نہیں کریں گے، اس ملک میں عام انسان محفوظ نہیں، سیکیورٹی جاتی امرا کی ہے ہم صرف کیڑے مکوڑے ہیں، چیف جسٹس اور آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلوائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچنے پر گفتگو کی، زینب کے والد نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، ہمیں صرف انصاف چاہئے، ہمارے ساتھ اندونہاک سانحہ پیش آیا، رشتے داروں نے میری بچی کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی، پولیس نے ہمارے اور ہمارے خاندان کے ساتھ تعاون نہیں کیا، پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو ملزمان پکڑے جاتے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ساری تو جاتی امرا کیلئے ہے ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں