قصور میں مشتعل افراد کا لیگی ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جنوری 2018 14:36

قصور میں مشتعل افراد کا لیگی ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر حملہ
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری2018ء) : قصور میں زینب کے واقعہ پر آج بھی حالات کشیدہ ہیں۔ مشتعل مظاہرین قصور مٰن جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے شہباز پور روڈ پر لیگی ایم پی اے نعیم صفدرانصاری کے ڈیرے پر دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین نے ایم پی اے کے ڈیرے کے دروازے اور کُرسیاں توڑ دیں۔ مظاہرین نے ن لیگی ایم پی اے کے دفتر کے باہر دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ مظاہرین کے مشتعل ہونے پر بھی پولیس کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکا۔ یاد رہے کہ زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیے جانے کے واقعہ پر قصور بھر میں مظاہرے اور احتجاج جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں