کوئی حکومت اتنی بے حس نہیں جتنی پنجاب حکومت ہے،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2018 12:41

قصور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018) قصور واقعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کیا۔جن علاقوں میں اس طر ح کے واقعات ہوئے ہیں وہاں حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئیے۔قصور میں اس طرح کے 11 واقعات ہوئے لیکن حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا۔

(جاری ہے)

جب کے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کا کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت اتنی بے حس نہیں جتنی پنجاب حکومت ہے۔یہاں تک کہ جو لوگ احتجاج کرنے کے لئے آئے ان پر بھی گولیاں برسائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی اس طرح کے واقعات ہوئے وہاں حکومتیں خو دی چلی جاتی ہیں۔لیکن پنجاب حکومت بہت لاچار دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں