ماں نے چند ماہ قبل درندگی کانشانہ بننے والی لائبہ کے کزن کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جنوری 2018 16:41

قصور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار ۔16 جنوری 2018) قصور میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پولیس کی کاردگردی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔چند ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی بچی کا کزن بھی درندگی کا نشانہ بننے سے بچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک ماں نے بمشکل اپنے بیٹے کے درندوں کے ہاتھوں سے بچایا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ماں کا کہنا تھا کہ دو لڑکے اس کے بیٹے کو زبردستی اغوا کر کے لے جانا چاہتے تھے۔اس نے بمشکل اپنے بچے کو ان درندوں سے بچایا۔بچے کی ماں نے بتایا کہ اس نے مدد کے لیے سب کو پکارا مگر کوئی نہ آیا تا ہم اس نے ہمت کر کے اپنے بچے کو اس درندگی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں