چھٹیانوالہ ،چھوٹے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد 20ہزار کے عوض مجھے خاموش کروانے کی دھمکی ،والد کا بیان

بدھ 17 جنوری 2018 13:42

چھٹیانوالہ ،چھوٹے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد 20ہزار کے عوض مجھے خاموش کروانے کی دھمکی ،والد کا بیان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17جنوری2018ء) :قصور کے نواحی گاؤں چھٹیانوالہ کے رہائشی محمد اسلم نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کے 7سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مجھے 20ہزار کی رقم دے کر چپ کروانے کی کوشش کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق والد کا کہنا ہے کہ ملزم با اثر شخصیت ہونے کی وجہ سے سزا سے بچ جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار عرف فوجی علاقے کا با اثر شخص ہے لیکن جب پولیس کو اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو پولیس اسے 4دن کا مہمان بنا کر چھوڑ دیتی ہے۔

 اعلی حکام واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائیں، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد حاجی محمد اکرم نے کہا کہ ملزم کتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوں قانون سب کیلئے برابر ہے ملزم کو گرفتار کر لیا ہےڈی این اے کے بعد عدالت میں پیش کریں گے۔دوسری جانب جڑانوالہ میں 2 مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو کمسن بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیاہے۔  

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں