زینب کو زیادتی کا نشانہ بنائے گئے جائے وقوع سے ملی چمچ سے زیادتی کا نشانہ بنائی گئی ایک اور بچی لائبہ کا ڈی این اے میچ کر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 17:27

قصور(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 24جنوری2018)زینب کو زیادتی کا نشانہ بنائے گئے جائے وقوع سے ملی چمچ سے زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لائبہ کا ڈی این اے میچ کر گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم عمران نے زینب کو جس کمرے میں رکھا اس میں مکمل اند ھیرا تھا اور وہاں کوئی لائٹ نہیں تھی۔ جب کہ وہاں پتھر اور اینٹیں بھی تھیں۔اس کمرے سے بریانی کے ڈبے ملے جس پر زینب کی انگلیو ں کے نشان تھے۔

(جاری ہے)

جب ان چاولوں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا تووہ پوسٹ مارٹم کے دوران زینب کے معدہ سے لی گئی خوراک سے میچ کر گیا لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس کمرے سے ایک چمچ  ملی جس سے ملنے والے نشان زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لائبہ سے میچ کر گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملزم اس سے پہلے ایک اور بچی کو بھی اسی جگہ لے کر آیا تھا۔یاد رہے کہ لائبہ بھی ان 12بچیوں میں سے ہے جن کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اورلائبہ کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ویڈیو دیکھیں:

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں