عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنا مستقبل سنواریں، سعد وسیم ،ملک احمد سعید

جمعرات 19 جولائی 2018 18:15

عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنا مستقبل سنواریں، سعد وسیم ،ملک احمد سعید
قصور۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنواریں، عوام کی محبتوں کا قرض خدمت کرکے اتاریں گے۔ ان خیالات کا اظہار این اے 137قصورکے مسلم لیگ( ن) کے امیدوار سعد وسیم شیخ اور پی پی 175کے ملک احمد سعید خاں نے مصطفی آباد میں منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی حاصل کرکے عوام کی حقیقی خدمت کریں گے۔ این اے 137کے ہر گائوں میں سوئی گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی، حلقہ کی تعمیر و ترقی، ہسپتالوں کی بہتری، تھانوں اور پٹوارخانوں میں انصاف کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک سے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ اور بد امنی کا خاتمہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، اس ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں