قصور میں جوڑے کی پراسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا،

دوہرے قتل کا مقدمہ درج

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) قصور میں بائی پاس کے قریب ایک جوڑے کی پراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا ،ْدوسری جانب واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز قصور بائی پاس کے قریب واقع کھیتوں میں ایک لڑکے اور لڑکی کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت حسنین اور آمنہ کے نام سے کی گئی۔لڑکے کے شناختی کارڈ سے معلوم ہوا تھا کہ کہ وہ لاہور کا رہائشی تھا، لڑکی کے اہل خانہ بھی لاہور ہی میں رہائش پذیر ہیں ۔رپورٹ کے مطابق بائی پاس کے قریب ایک جوڑے کی پراسرار موت کا معمہ اب تک حل نہ ہوسکا، دوسری جانب واقعے کا مقدمہ لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں