قصور، محکمہ زراعت کی تارامیراکی فصل کو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

اتوار 18 اگست 2019 15:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے تارامیراکی فصل کو وبائی جھلسائو سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ کاشتکار بہترپیداوار کیلئے تارامیرا کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچانے کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے بروقت اقدامات کریں تاکہ انہیں بعدازاں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تارامیرا کی فصل کے پتوں‘ٹہنیوں‘ پھلیوں پروبائی جھلسائو کی بیماری کے حملہ سے سیاہ وبھور ے دھبے پڑجاتے ہیں اور شدیدحملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں اسلئے کاشتکاروں کو پودوںکابغورمعائنہ کرتے رہناچاہئیے۔ انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں اور بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر فوری تلف کردیناچاہئیے نیزبرداشت کے بعد متاثرہ فصل کے خش و خاشاک بھی جلادینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وبائی جھلسائو کے کیمیائی انسداد کیلئے کاشتکار ماہرین زراعت کی سفارش کردہ زہروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں