قصور، کاشتکار جامن کے پودوں کیلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں

بدھ 4 دسمبر 2019 14:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کیلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کیلئے ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشدضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی 20سے 30کلوگرام فی پوداگلی سڑی کھادجبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سے 55کلوگرام فی پودا گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشد ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودو ں کو ایک پائویوریا‘ایک پائو ڈی اے پی‘ آدھاکلوگرام ایس او پی جبکہ بڑے پودوں کو 3پائو یوریا‘ 3پائوڈے اے پی‘ 3پائو ایس او پی فی پوداڈالیں تاکہ جامن کا صحتمند اورمعیاری پھل حاصل کرنا ممکن ہوسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں