قصور کے گاؤں نجابت میں فری میڈیکل اور ایجوکیشنل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:31

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ستلج رینجر قصور کی جانب سے سرحدی گائوں نجابت میں فری میڈیکل اور ایجوکیشنل کیمپ کا انعقاد کیاگیا مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو فری طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں میں کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ستلج رینجر قصور کی جانب سے نواحی سرحدی گائوں نجابت میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں خواتین بچے اور بوڑھوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات بھی تقسیم کی گئی اس کے علاوہ غریب بچوں میں تعلیم آگاہی کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے فری کتابیں بیگ اور کھلونے بھی تقسیم کئے۔

اس کیمپ کے انعقاد کی سربراہی ونگ کمانڈ ر لیفٹیننٹ کرنل شعیب نے کی، ان کے ہمراہ ڈی ایس آر عارف حسین شاہ، ایچ اے وی جاوید اور حوالدار نرسنگ محمد شہزاد ہ اور دیگر نرسنگ سٹاف نے کیمپ میں ان کی معاونت کی۔ آنیوالے مرد و خواتین کو مشکوک سرگرمیاں کرنے والے افراد پر نظر رکھنے کی آگاہی دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر چوکی یا ہیڈ کوارٹر اطلاع دیں تاکہ بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں