معمولی احتیاط سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، ڈاکٹر مسعود عزیز

جمعرات 27 اپریل 2017 12:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) معمولی احتیاط سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے‘گھروں‘ دکانوں‘ ہسپتالوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال کوٹرادھاکشن ڈاکٹر مسعودعزیز‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشفاق‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جاوید شیخ‘ میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر سہیل اعجاز‘ڈاکٹر کامران و دیگرنے ٹی ایچ کیوہسپتال کوٹرادھاکشن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر ‘میڈیکل سوشل ویلفیئر‘ انجمن بہبود مریضاں‘ این جی اوکے تعاون سے کیاگیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میاں ظہورالحق‘ایم پی اے محمد انیس قریشی کے فرزند دائودانیس قریشی‘ممبر ضلعی زکوةکمیٹی شیراز شوکت بٹ‘محکمہ ہیلتھ کے ملازمین ‘ ایل ایچ ویز‘ مختلف سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں