قصور میں 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد،ورثاء کی تلاش جاری

اتوار 11 جون 2017 12:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2017ء) قصور کے 2 مختلف مقامات سے 2 نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد ۔مصطفیٰ آباد کے قریب واقع نہر سے ایک 30سالہ نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش برآمد پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ حبیب آباد کے قریب واقع سہجوال کی نہر سے ایک 50سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ۔پولیس تھانہ پتوکی صدر نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا ۔دونوں نعشوں کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں