ہیلتھ کنونشن ‘ہیپا ٹائٹس آرڈیننس 2017کے تحت بیوٹی پارلر اور حجام مالکان کی رجسٹریشن کا آغاز

آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد ‘بیوٹی پارلر مالکان و حجام ہیپا ٹائٹس کے کنٹرول کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘سیمینار سے مقررین کا خطاب

منگل 5 دسمبر 2017 19:21

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء)ہیلتھ کنونشن 2017ء کے سلسلہ میں ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت سینٹر ل باربر سلون لائسنسنگ کیلئے بیوٹی پارلر اور حجام مالکان کی ہیپا ٹائٹس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد لائیک ‘پروگرام منیجر ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام ڈاکٹر زاہدہ سرور ‘ڈپٹی منیجر ڈاکٹر آمنہ خان ‘ڈپٹی پروگرام منیجر ڈاکٹر شعبان احمد ‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘صدر باربر ایسوسی ایشن حاجی محمد یوسف ‘صدر بیوٹیشن ایسوسی ایشن شاہین سمیت بیوٹی پارلر اور حجام مالکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے ہیپا ٹائٹس آرڈیننس 2017ء کے متعلق آگاہی دی اور بیوٹی پارلر و حجام مالکان کو ہدایت کی کہ وہ معاشرے میں پھیلنے والے ہیپا ٹائٹس جیسی موذی مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ مقررین نے ہیپا ٹائٹس کے پھیلائو کی وجوہات اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر موجود بیوٹیشن اور حجام مالکان کی ہیپا ٹائٹس سے بچائو کیلئے مفت سکریننگ اور ویکسی نیشن کی گئی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں