قصور، ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو 8لاکھ سے زائد کی نقدی ،طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے

منگل 5 دسمبر 2017 20:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2017ء) ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو 8لاکھ سے زائد کی نقدی ،طلائی زیورات،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر دیوان روڈ پر اخوت بنک میں داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے ملازمین محمد احمد،وقاص انور اور صلاح الدین کو یرغمال بنا کر 7لاکھ کی نقدی ،چھین لی اور فرار ہو گئے ۔جبکہ زاہد ہائوسنگ سکیم میں شفیق احمد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے تین تولے طلائی زیورات،30ہزار روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی ساان لوٹ لیا اور چلتے بنے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں