قصور، وڈانہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

بدھ 6 دسمبر 2017 19:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء) لاہور قصور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار کھڑی ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ساتھی شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار علی حسن اور اس کا ساتھی دونوں مصطفیٰ آباد سے قصور کی جانب آ رہے تھے جب وہ وڈانہ سٹاپ کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث کھڑی ہوئی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے،جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاںبحق اور دوسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ،جسے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں