سپریم کورٹ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پرکام کی اجازت خوش آئند‘

خادم اعلیٰ اس کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کردیںگے پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 12:13

قصور۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سیاورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کی اجازت دینا خوش آئند ہے‘خادم اعلیٰ شہباز شریف عوامی فلاح و بہبود کے اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کردینگے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ڈیرے پر میڈیاکے نمائندوں اور پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی مخالفین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کی مگر جیت عوام کی ہوئیاور مخالفین کو منہ کی کھاناپڑی۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں غریب عوام ‘مزدور‘طالبعلم اورملازمین مستفیدہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دُکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوگئے ہیں اس کے علاوہ ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی کردیاگیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی شاندارکارکردگی کی بناء پر دوبارہ حکومت بناکرعوامی خدمت کا سفرجاری وساری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں