ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق‘ایک زخمی

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) قصوراور پریم نگر میں ٹریفک کے حادثات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق شیخوں پورہ قصور کا رہائشی 32سالہ بلال اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گائوں جا رہاتھا کہ بھیڑیاں کلاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا جبکہ مزدا ڈالہ کے ڈرائیور اسلم اپنے دیگر ساتھی امانت کے ساتھ کوٹ رادھاکیشن سے رایئونڈ آرہا تھا کہ پریم نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں ڈالہ ڈرائیور اسلم زخمی اور مزدا سوار امانت علی جو کہ قصور کا رہائشی ہے موقع پرجاں بحق ہو گیا ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں