شریف شہریوں کی تھانوں میں عزت و تکریم کی جائے،ڈی پی اوقصور

بدھ 13 دسمبر 2017 17:46

قصور ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدنے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کر کے نہ صرف لوگوں کی دعائوں کے مستحق بنیں بلکہ اللہ تعالی کے ہاں بھی سر خرو ہوں ۔شریف شہریوں کی تھانوںمیں عزت و تکریم کی جائے اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے قانون شکن،جرائم پیشہ افراد اور غندا عناصر کے خلاف بلا تفریق بھرپور قانونی کاروائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صدر اور پتوکی سرکل کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرایس پی انویسٹی گیشن امجد محمودقریشی بھی موجود تھے۔ ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تما م ایس ایچ او ز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ایس ایچ اوز کو ہدایت کی وہ جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہتر بنائیں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پریکسو کریں ،ایس ایچ اوزمجھے جوابدہ ہو گا کہ اس نے ابھی تک اس میں کیا کو شش کی ہے،اسی طرح اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

کو تاہی کی صورت میں سخت محکمانہ سزا دی جا ئے گی انہوں نے کہا ہر پولیس افسر ایمانداری ،دیانتداری اور خوش اخلاقی کے دائرے میں رہتے ہوئے کارسرکار سرانجام دے۔انہوں نے کہا اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااس سلسلہ میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جائیں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی جائے گی اور مناسب جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں گشت کے نظام کو مزید مربوط بنائیں اور ایکٹوکریمنلز سمیت مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیںتاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں