قصور ، دو افراد کی نعشیںبرآمد

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:51

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء)قصور میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر کے نعشوں کو پھینک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک کھرپہ میں نا معلوم ملزمان نے بیس سالہ شفاقت کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور نعش کو گائوں کے قریبی کھیتوںمیں پھینک کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ راجہ جنگ نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے قصور ڈسٹر کٹ ہسپتال بھیج دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کو وڈانہ کے قریبی روہی نالہ سے 35سالہ نا معلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، پولیس کے مطابق اسے نا معلوم ملزمان نے قتل کر کے اسکی نعش کو یہاں پھینک دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں