ضلع قصور کا سماجی بحالی فنڈ 2 لاکھ سے بڑھاکر12لاکھ روپے کردیاگیا ہے،محمداشفاق خان

اتوار 24 دسمبر 2017 13:12

قصور۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ زکوة آفیسرقصور محمداشفاق خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع قصور کا سماجی بحالی فنڈ 2 لاکھ روپے سے بڑھاکر12لاکھ روپے کردیاگیاہے۔ صوبائی زکوة انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اب گزارا الائونس کے علاوہ جہیزفنڈ‘سماجی بحالی اورطلباء وطالبات کے وظیفے کیلئے امدادی رقم کی ادائیگی ایزی پیسہ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ ادائیگی صاف وشفاف طریقے سے ہوسکے۔

(جاری ہے)

سائل کی ویری فیکیشن بائیومیٹرسٹم لگاکر کی جائے گی اور اسے ادائیگی اسی طریقے سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے گزشتہ چھ ماہ کے فنڈزجن میں گزارا الائونس 2کروڑ61 لاکھ56ہزار112روپے‘ تعلیمی وظیفہ (چھ ہزارفی طالبعلم)19لاکھ68ہزار566روپے‘دینی مدارس19لاکھ68 ہزار566روپے‘ ہیلتھ کیئر 21 لاکھ78 ہزار331روپے‘شادی گرانٹ(بیس ہزارفی شادی)21لاکھ78ہزار331روپے‘تعلیمی وظیفہ وی ٹی آئی1کروڑ64 لاکھ58 ہزار503 روپے اور سماجی بحالی کیلئی12لاکھ 10ہزار185روپے موصول ہوئے ہیں جن کو اصل مستحقین زکوة تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں