چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں، زرعی ماہرین

بدھ 27 دسمبر 2017 11:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) چنے کی فصل میں موجودجڑی بوٹیاں زمینی خوراک ونمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہذاکاشتکاروں کوجڑی بوٹیوںکی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کاشتکار پیازی‘چھنکنی بوٹی‘ رت پھلائی‘ دنبی سٹی‘ لیہلی‘ ریواڑی جیسی مضراثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں کی موثرتلفی کیلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30سی40دن بعد اور دوسری گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعدکی جائے۔ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہواہے۔ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے فری ایگریکلچرل‘ہیلپ لائن سے استفادہ یاماہرین زراعت کی خدمات سے مشاورت ورہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں