قصور میںدو مختلف حادثات میں کم سن بچی سمیت دو افراد جاں بحق ، دو افراد زخمی

بدھ 27 دسمبر 2017 22:52

قصور۔27 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) قصور کے نواح پتوکی میں دو مختلف حادثات میں کم سن بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکشہ سواریا ں لیکر جارہا تھا کہ واں آدن پھاٹک پتوکی کے قریب پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں چار سالہ مریم موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ندیم اور بشیر شدید مضروب ہوگئے ۔اسی طرح محمد قاسم حبیب آباد سے اپنے گائوںرینالہ خورد جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ پل جوڑیا کے قریب پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں محمد طارق موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں