قصور، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) قصور اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ، کھانا بنانے کے اوقات میں صبح ،دوپہر ،شام گیس بند رہتی ہے جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،صافین کو گیس کے بل دوگنے بھیج دئیے گئے ، قصور کے شہریوں اورسیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلاے کے مطابق قصور اور گردونواح میںگیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے لوگوں کو معاملات زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کھانا بنانے کے اوقات میں صبح ،دوپہر ،شام گیس بند رہتی ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں لوکل گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس تو آتی نہیں الٹا محکمہ سوئی گیس کی جانب سے اوور چارچنگ کرکے زیادہ بل بھیج دئیے جارہیں اور ہر صارف کو یونٹس سے اضافی بل بھیجا جارہا ہے قصور کے شہریوں اور سیاسی وسماجی حلقوں محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مشکلات کم ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں