جمیل احمد خاں چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن برائے این جی اوز قصور، سردار مقصود احمد وائس چیئر مین منتخب

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:39

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال عباد علی جتالہ کی زیر صدارت چیئر مین اور وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کے انتخاب کیلئے ضلع بھر سے این جی اوز کے نمائندگان کا اجلاس ان کے آفس میں ہوا، جس میں متفقہ طور پر جمیل احمد خاں کو چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن برائے این جی اوز قصور اور سردار مقصود احمد کو وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن منتخب کر لیا گیا، ضلع بھر کی تمام این جی اوز کے نمائندگان نے اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر چیئر مین جمیل احمد خاں نے کہا کہ ضلع بھر کی این جی اوز کیلئے فعال کردار ادا کریںگے اور ان کو مکمل کام کے حوالے سے تربیت کا اہتمام کیا جائے گاتا کہ سماجی ادارے زیادہ بہتری کے ساتھ اپنا کام سرانجام دے سکیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں