ْناقص سپرے مشینری کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے ، محکمہ زراعت

اتوار 7 جنوری 2018 12:46

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ جدیدتحقیق کے مطابق ناقص سپرے مشینری اور صحیح طریقہ سے سپرے نہ کرنے کیوجہ سے کرم کش ادویات کا تقریباً 50فیصد حصہ ضائع ہوجاتاہے جس سے نہ صرف کپاس یادوسری فصلات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ کیڑوںکی قوتِ مدافعت میں اضافہ کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک نظرجائزہ لیاجائے تو کپاس کی پیداواری لاگت کا 50فیصد صرف کرم کش ادویات پر خرچ ہوتاہے جس کے نتیجے میں یہ بات اور بھی اہم ہوجاتی ہے کہ زہرپاشی صحیح آلات سے اورصحیح طریقوں سے کی جائے‘زہرپاشی کے آلات یعنی ہینڈ سپریئرز اور ٹریکٹربوم سپریئرزکااچھااورصحیح ہونا ضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں