محکمہ سکولزپنجاب کا رواں ماہ سرکاری سکولوں کی سطح پر بچوں کے درمیان نعت خوانی و قرآت کے مقابلے منعقدکرانے کا فیصلہ

اتوار 7 جنوری 2018 12:47

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء)محکمہ سکولزپنجاب نے رواں ماہ سرکاری سکولوں کی سطح پر بچوں کے درمیان نعت خوانی و قرآت کے مقابلے منعقدکرانے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھرکے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سکولزافسران کومراسلے جاری کردیئے ہیں‘پنجاب کی سطح پرہونیوالے ان مقابلوں میں ڈسٹرکٹ سکولزافسران کی جانب سے بھیجی جانیوالی فہرستوں کی روشنی میں طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں