قصور،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق ، چار افرادزخمی

اتوار 7 جنوری 2018 20:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2018ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور چار افراشدید زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار مشتاق احمد اپنی بیوی صفیہ بی بی کو لیکر قصور آ رہا تھاجب وہ بہادر پورہ کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نا معلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں صفیہ بی بی موقع پر جاں بحق اور اس کا خاوند مشتاق شدید زخمی ،جبکہ نواحی گائوں ڈھولن روڈ پر کھڈیاں آنے والے رکشہ کی موٹر سائیکل سوار سے ٹکر سے محمد صادق رکشہ ڈرائیور محمد نعیم اور اکبر شدید زخمی ہو گئے،جبہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں