پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ بارے اجلاس

منگل 9 جنوری 2018 12:00

قصور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور منصور علی خاں کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس انکے آفس میں ہوا، جس میں ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، اجلاس میں فرداً فرداً تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 68دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں جبکہ 4لاکھ 87ہزار 400روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام الناس کو اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں پرائس چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ افسران سبزی و فروٹ منڈیوں میں اپنی نگرانی میں تمام اشیاء کی آکشن کروائیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں