مسلم لیگ (ن) نے قصور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

چند ماہ میں 10 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے‘ ایسے واقعات انسانیت کی توہین ہے ‘اکثر والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیجنے سے بھی گھبرا رہے ہیں‘ حنا پرویز بٹ

بدھ 10 جنوری 2018 16:01

مسلم لیگ (ن) نے قصور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) قصور میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں 10 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، ایک منظم گروہ قصور میں کئی ماہ سے سرگرم ہے، ایسے واقعات انسانیت کی توہین ہے جبکہ اکثر والدین اپنی بچیوں کو سکول بھیجنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا ایوان ایسے گھنائونے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ گروہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار پہنچا یاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں