نوجوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:07

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پیرووالاروڈقصور پر22سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پیرووالا روڈقصورکے رہائشی محمدعاشق کے 22 سالہ بیٹے سجاداحمدکا اپنے گھروالوں سے جھگڑاہوگیا تو اس نے طیش میں آکر گھرمیں رکھا زہریلاکیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیرہوگئی اسے علاج کیلئے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور لایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ صدرقصور نے ضروری کارروائی مکمل کرلی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں